کورونا ایمرجنسی  : غیر معیاری حفاظی لباس بنانے والی کمپنی سیل کر دی گئی

غیر معیاری حفاظتی لباس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی کمشنر کراچی
کراچی  : کمشنر کراچی کی ہدایت پر کورونا سے بچاﺅ کے لئے استعمال ہونے والاحفاظی لباس بنانے والی کپنی کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ کمپنی ضلع غربی میں سب ڈویثرن سائٹ میں واقع ہے۔ کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سیل کی جانے والی فیکٹری غیر معیار ی اور غیر محفوظ حفاظتی لباس بنارہی تھی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایسی تمام کمپنیاں جو پرسنل پروٹیکشن ا کیپومنٹس یا حفاظی لباس بنارہی ہیں انھیں تنبیہ کی ہے کہ وہ غیر معیاری حفاظتی لباس بنانے سے گریز کریں ۔ جو کمپنیاں یہ تقاضے پورے نہیں کریں گی انہیں بند کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔