سیلانی، جے ڈی سی کے بعد الشریف فاؤنڈیشن کراچی سمیت پورے ملک میں سب سے زیادہ راشن اور امدادی سامان ضرورت مندوں تک پہنچانے والا ادارہ

کراچی : عوام پوری دنیا کرونا وائرس سے آنے والی تباہی سے سبق سیکھیں اور احتیاطی تدابیر پر پر مکمل عمل کرکے اپنا ،اپنی فیملی کا،اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا خیال رکھیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروز گار ہونے والوں کی مدد کیلئے الشریف فاونڈیشن کا ساتھ دیں کیونکہ سیلانی ،جے ڈی سی کے بعد الحمداللہ الشریف فاونڈیشن کراچی سمیت پورے ملک میں سب سے زیادہ راشن اور امدادی ساماں ضرورت مندوں تک پہنچانے والا ادارہ بن گیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن میاں پرویز اقبال نے گزشتہ روز ڈونر ز کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں پرویز اقبال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت خاص اور کارکنوں کی انتھک محنت کی وجہ سے اج ہم غریب اور نادار عوام کی خدمت کے قابل ہوئے ہیں موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اور ان کے خاندان کی کفالت کے لیے الشریف فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات کا کراچی سمیت پورے ملک میں سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے میاں پرویز اقبال نے مزید کہا ابھی بھی وسائل کی کمی کی وجہ سے بہت سارے علاقوں تک ہمارے کارکن نہیں پہنچ سکے مخیرحضرات اور عوام کا درد رکھنے والو ں کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے انشاءاللہ ہر غریب اور ضرورت مند تک الشریف فاونڈیشن خوراک سمیت ضرورت کی ہر چیز پہنچا ئے گی۔

قبل ازیں الشریف فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ ٹنڈو الہ یار کے چیئرمین محمد سہیل اور صدر محمد اشرف کشمیری نے ڈیلی ویجز ملازمین اور مستحق افراد میں دودھ، سبزیاں اور راشن تقسیم کیا- اس موقع پر الشریف فاؤنڈیشن ٹنڈو الہ یار کے چیئرمین محمد سہیل اور صدر محمد اشرف کشمیری نے کہا کہ الشریف فاؤنڈیشن کا مقصد دکھی اور پریشان حال افراد کی بلا تفریق خدمت کرنا ہے لاک ڈائون کی وجہ سے ڈیلی ویجز ملازمین اور مستحق افراد کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے دودھ، سبزیاں اور راشن تقسیم کیا گیا- ہم خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں انشاء اللّٰہ عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور الشریف فاؤنڈیشن اللّٰہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے ہر مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اولین ترجیح کی بنیاد پر ان کی خدمت کرتی رہےگی- الشریف فاؤنڈیشن کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے ٹنڈو الہ یار کے ضلعی چیئرمین محمد سہیل اور صدر محمد اشرف کشمیری کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کو موجودہ لاک ڈاؤن میں عوام کی بھر پور خدمت کرنے کی ہدایت کی- دوسری جانب الشریف فاونڈیشن پنجاب کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں میں ہزاروں ضرورت مند افراد تک راشن پہنچا نے پر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔