ریاض میں پاکستانی صحافیوں کی سرگرم تنظیم پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں کا چناو

ریاض  (امیرمحمد خان سے )ریاض میں پاکستانی صحافیوں کی  سرگرم  تنظیم پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں کا چناو عمل لایا گیا ہے    باہمی طور پر طے پایا کہ جو عہدیدار  گزشتہ سال جن عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں  وہ مزید ایک سال کے لئے انہی عہدوں پر کام جاری رکھیں گے جن میں الیاس رحیم بدستور چیرمین اور ذکائاللہ محسن بطور صدر کام جاری رکھیں گے اسی طرح وقار نسیم وامق سنئیر نائب صدر برقرار رہیں گے بقیہ  عہدوں پر   جنرل سیکرٹری کے فرائض تسنیم امجد سرانجام دیں گی   ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا عہدہ ثناء بشیر کو دیا گیا ہے اسی طرح فنانس سیکرٹری کے لئے عمیر علی انفارمیشن سیکرٹری کے لئے رانا عظیم اور جوائنٹ سیکرٹری کے لئے اجمل منہاس کو باہمی مشاورت سے فرائض سونپے گئے ہیں اس موقعہ پر فورم کے صدر ذکائاللہ محسن نے فورم کی کارکردگی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوڈیا فورم نے اپنی شروعات سے لیکر اب تک ہر ممکنہ کوشش کی ہے کہ کیمونٹی ایونٹس کو سٹیلائٹ چینلز کے زریعے  دنیا بھر میں دیکھایا جاے اور اسکے ساتھ ہی سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ ملکر پاک سعودی تعلقات میں ایک پل کا کردار ادا کیا جاے اس حوالے سے پاک میڈیا فورم گزشتہ ساڑھے تین سال سے صحافتی امور کو احسن انداز کے ساتھ ادا کر رہا ہے  سنئیر نائب صدر وقار نسیم وامق کی جانب سے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی نئے منتخب ہونے والے انفارمیشن سیکرٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ مل رہا ہے، جوائنٹ سیکرٹری اجمل منہاس نے کہا کہ پاک میڈیا فورم نے جو انکی حوصلہ افزائی کی ہے وہ اس کو آگے بڑھائیں  نومنتخب جنرل سیکرٹری تسنیم امجد نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں ایک پروفشنل ٹیم کا حصہ ہوں ۔ سعودی  عرب میں   پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم  پاکستان جرنلسٹس فورم نے  پاک میڈیا فورم  کے  تمام عہدیداروں کو  مبارکباد دی۔ اور امید ظاہر کی پاک میڈیا فورم  ہمیشہ کی طرح  صحافتی  ذمہ داریاں خوش اسلوبی  سے پورا کرتے ہوئے  پاک سعودی تعلقات  کی مزید مضبوطی  اور پاکستان کمیونٹی کی آواز   و مسائل  حکومت پاکستان تک پہہچانے اہم کردار کرینگے۔