نو بیاہتاجوڑے کو لاک ڈاؤن میں شادی کرانا مہنگا پڑ گیا

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تمام سماجی تقاریب پر پابندی عائد ہے مگر ایک جوڑا ایسا ہے جس نے تمام حکومتی پابندیوں کو ہوا میں اڑا کر شادی کر ڈالی ۔ جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو ناتال میں شادی کی تقریب جاری تھی اور 40 مہمانوں کے درمیان دلہا دلہن نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک دوسرے سے عہد و پیماں کررہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

Courtesy gnn urdu