آرمی چیف کے حکم پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بلوچستان کے طبی عملے کے لیے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ میڈیکل سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھجوایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جا رہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کر رہی ہے۔

courtesy gnn news