کرونا کا کمال، چینی صدر مسجد میں پہنچ گئے، اسپین نے اذان پر پابندی ختم کردی

اس وبا کا ایک اچھا اثر یہ ہوا کہ غیر مسلم بھی اللہ کی جانب رجوع کرنے لگے۔ ہم نے دیکھا کہ چینی صدر ایک مسجد میں تشریف لے گئے اور وہاں امام اور نمازیوں سے درخواست کی کہ وہ اللہ سے دعا مانگیں کہ یہ وَبا ختم وبرباد ہوجائے۔ اسپین میں جہاں یورپ بلکہ مغربی دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں اور جہاں 500 سال سے اذان دینے پر پابندی تھی، یہ پابندی اُٹھا لی گئی اور اب پورے ملک میں جہاں جہاں پرانی مساجد ہیں وہاں سے مسحورکن اذانوں کی آوازیں گونجنےلگیں۔ پھر ہم نے دیکھا کہ صدر ٹرمپ مسلمانوں سے اپنے اوپر دم کرا رہے ہیں۔ اللہ کا نظام دیکھئے جب انسان ہر طرف سے ناکام اورنامراد ہوتا ہے تو خودبخود اس کو اللہ تعالیٰ یاد آنے لگتا ہے۔