تازہ ترین صورتحال ! . . ملک میں چینی اور گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے دو روز بعد ہی وفاقی کابینہ میں رد و بدل کردیا گیا

تازہ ترین صورتحال ! . . ملک میں چینی اور گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے دو روز بعد ہی وفاقی کابینہ میں رد و بدل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا دیا ہے اور انہیں اقتصادی امور کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام اب قومی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سنبھالیں گے۔

اسی طرح حماد اظہر وزیر اقتصادی امور کی جگہ اب وزیر صنعت کا قلمدان سنبھا لیں گے۔

کابینہ میں رد و بدل کے نتیجے میں اعظم سواتی کی وزارت بھی تبدیل ہوگئی ہے اور اب وہ وزیر پارلیمانی امور کی بجائے وزیر نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے. . چینی اور گندم بحران کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اعلیٰ سطح کے کمیشن کی جانب سے آڈٹ رپورٹ کا تفصیلی نتیجہ آنے کے بعد گندم اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔