25 کے بعد سیاست میں تبدیلی آئے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ارباب شہزاد کو مشیر کے عہدے سے ہٹانا تبدیلی ہے لیکن 25 کے بعد سیاست میں تبدیلی آئے گی۔

ریلوے کو ہر ہفتے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، شیخ رشید احمد

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ردو بدل بڑی تبدیلی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 25 تاریخ کے بعد کورونا وائرس سے متعلق بھی صورتحال واضح ہو جائے گی۔

مہنگائی حکومت کیلئے خطرہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے فروری 2020 میں کہا تھا کہ مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطرہ صرف مولانا فضل الرحمان سے ہے۔

انہوں نے اس وقت ایک سوال کے جواب میں واضح کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو فری ہینڈ نہیں ملے گا انہیں دھر لیا جائے گا۔

میں شہباز شریف کا دوست ہوں جو کہتے ہیں میری بیماری میری مرضی، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کہ جتنا مرضی لندن پلان بنالیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آ ئیں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی صرف میڈیا میڈیا کھیلیں گے۔