خوبصورتی میں باکمال۔ قسمت میں بےحال اداکارہ

کوئلہ فلم کی ریلیز کے ساتھ انڈین فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی یہ بھارتی اداکارہ اپنی خوبصورتی اپنے حسن اور دلفریب اداؤں کی وجہ سے تو انفرادیت کی حامل رہی ہے لیکن اس کے مزاح مانتے ہیں کہ اسے فلم انڈسٹری میں وہ مقام نہیں مل سکا جس کی توقع تھی ۔
یہ خوبصورت اداکارہ دیپ شیکھا ناگپال ہے ۔اس نے بالی ووڈ کی فلم دھوم دھڑکا میں بھی خوب دھوم مچائی تھی اس کے علاوہ تامل فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں اسکرین کی رونق بنی رہی ہیں ۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن بھی کی اور اپنی ڈائریکشن میں پہلی فلم یہ دوریاں تیار کی جسے اگست 2011 میں ریلیز کیا گیا اس کے علاوہ 2014 کے مشہور پروگرام بگ بوس میں بھی حصہ لیا اور 21 دن تک وہاں چھائی رہی ۔

20 اگست 1977 کو پیدا ہونے والی یہ خوبصورت اداکارہ دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے باوجود اکیلی ہے پہلی شادی انیس سو ستانوے میں ہوئی اور 10 سال تک نبھانے کے باوجود انجام طلاق پر ہوا پہلے شوہر جیت اوپندرا سے اس کے دو بچے ہیں ۔

دوسری شادی 2012 میں اپنی ہی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم یہ دوریاں کے ایک اداکار کیشو اروڑا سے ہوئی لیکن یہ شادی 2016 میں ختم ہوگی ۔

اس خوبصورت اداکارہ نے 2018 میں تیری بھابھی ہے پاگل ۔
2015 میں سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ ۔

2011 میں گاندھی ٹو ہٹلر ۔

2008 میں دھوم دھڑکا 2007 میں پارٹنر اور 2006 میں کارپوریٹ جیسی فلمیں کی اس کے علاوہ موت کا سوداگر۔ وداگر۔ پیار میں ٹوئسٹ ۔رشتے۔ دکان جیسی فلمیں بھی کیں ۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت اداکارہ اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی صلاحیتوں کے باوجود دیگر اداکاروں سے پیچھے رہ گئی اس سے کم خوبصورت اور کم صلاحیتوں والی اداکارائیں بالی ووڈ میں ہیٹ اور سپر ہٹ ہوگئی اور یہ ناجانے کیوں ان سے پیچھے رہ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں