آصف علی زرداری کے بھیجے گئے ریفرنس پر فوری سماعت کی جائے

پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلیٰ عدلیہ سے ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کو عدالتی قتل قرار دینے اور تاریخ میں درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 41 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے، نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 41 سال ہوگئے مگر آج تک شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر ہم سب انصاف کے منتظر ہیں، مارشل لاؤں کو تحفظ دینے پر معافی لی جاتی ہے تو عوامی لیڈر شہید بھٹو کے قتل پر بھی معافی لے کر اسے عدالتی قتل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کو پہانسی کا فیصلہ سنانے والے بنچ میں شامل اس وقت کے جج نسیم حسن شاہ نے بھی یہ اعتراف کیا تھا کے بھٹو کا قتل عدالتی تھا، شھید بھٹو کے قتل کے متعلق ریفرنس پر بھی سماعت نہیں کی جا رہی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کے بھیجے گئے ریفرنس پر فوری سماعت کی جائے



اپنا تبصرہ بھیجیں