جن اے ٹی ایمز سے وزیراعظم کا کچن چلتا ہے، ان کو ہی فائدہ پہنچایا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان کی پریس کانفرنس ایف آئی اے کی رپورٹ کے برعکس ہے۔ حقائق مسخ کرنے سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی چوری چھپ نہیں سکتی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کے منہ پر کرپشن کی کالک لگ چکی ہے۔ حکومتی ترجمان اپنے جھوٹ سے دوسروں پر یہ کالک ملنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی جرات نہیں تھی۔ جن اے ٹی ایمز سے وزیراعظم کا کچن چلتا ہے، ان کو ہی فائدہ پہنچایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ایک روپے کی سبسڈی لی اور نہ چینی ایکسپورٹ کی۔ ایف آئی اے رپورٹ میں شہباز شریف کا نام نہیں، نہ ہی وہ اس وقت حکومت میں ہیں۔ حکومتی ترجمان بتائیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو کس وقت ہتھکڑی لگے گی؟



اپنا تبصرہ بھیجیں