پاکستانی فضائی حدود میں انڈین پائلٹ حیران

بھارتی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیاکی جرمنی جانے والی خصوصی کورونا ریلیف پروازبدھ کے روزجیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول کی طرف سے اس کا بھر پور طریقے سے خیرمقدم کیا گیا۔ 25 مارچ کوبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اچانک اعلان کردہ’مکمل لاک ڈاؤن‘ کے بعدکئی یورپی ممالک کے افراد بھارت میں پھنس گئے تھے جبکہ ان کو واپس ان کے ممالک میں پہنچانے کیلئے بھارت نے کئی خصوصی پروازیں چلائی ہیں۔ 2؍ اپریل کو ایئر انڈیا نے ممبئی سے فرینکفرٹ کے لئے دو پروازیں چلائیں۔ایک پرواز ممبئی سے ڈھائی بجے دوپہر روانہ ہوئی اور ٹھیک پانچ بجے شام کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں