براڈ کاسٹ جرنلزم میں 13 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والی نادیہ فاروق نے بھی اپنا یو ٹیوب چینل متعارف کروادیا

براڈ کاسٹ جرنلزم میں 13 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والی نادیہ فاروق نے بھی اپنا یو ٹیوب چینل متعارف کروادیا ہے نادیہ فاروق آفیشل یوٹیوب چینل کے نام سے انھوں نے اپنی پہلی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں براڈکاسٹ جرنلزم میں 13 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے وہ انویسٹی گیٹو رپورٹنگ اور اینکر نگ کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتی ہیں اور پروڈکشن بھی کر چکی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یوٹیوب چینل کے ذریعے مہنگائی اور غربت تعلیم سمیت مختلف ایشوز پر بات کریں گے گھر میں ہونے والی چھوٹی موٹی نوک جھونک سے لے کر بڑے بڑے مسائل کا احاطہ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں