عمران نیازی کا بیان اپنے لاڈلوں کو بچانے کی کوشش ہے

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کا وزیراعظم عمران نیازی کے بیان پر ردعمل

کراچی: پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران نیازی کا بیان اپنے لاڈلوں کو بچانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کے بحران میں ملوث لوگ بےنقاب ہوچکے تو اب کاروائی کرنے کے لئے کس بات کاانتظار ہے؟۔

شاہدہ رحمانی نے کہا کہ متنازعہ احتسابی عمل کا یہ عالم ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو الزام لگنے سے پہلے گرفتار کر لیا جاتا ہے اور حکمران جماعت کے رہنماؤں کو ایف آئی اے کی رپورٹ آنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا جو پہلے سے متنازعہ احتسابی عمل پر ایک اور سوالیہ نشان ہے۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کپ عمران نیازی اپنے لاڈلے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو بچانے کے لئے حتمی رپورٹ آنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران نیازی نے محترمہ فریال تالپور کی گرفتاری سے پہلے حتمی رپورٹ کا انتظار کیوں نہیں کیا؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا جعلی اور انتقامی احتساب بےنقاب ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں