کورونا وائرس سے بچاؤ کا بہترین حل گھر پر رہنا ہے: ثمرہ لطیف مغل

کورونا وائرس سے بچاؤ کا بہترین حل گھر پر رہنا ہے: ثمرہ لطیف مغل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کراچی کی متحرک رہنما ثمرہ لطیف مغل نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی لاپرواہی سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا بہترین حل گھر پر رہنا اور احتیاط کرنا ہے مگر لوگ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ راشن تقسیم کر رہے ہیں وہ بھی سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔ ثمرہ لطیف مغل نے کہا کہ مختلف علاقوں میں دیکھا گیا ہے کہ عوام سڑکوں پر تو نظر نہیں آرہے مگر گلی کوچوں میں مجمع لگا رہے ہیں جس کے باعث لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور خود کو گھروں تک محدود رکھیں اور حکومت اور اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں