اب کوئی طاقتور گروہ عوامی مفادات کا خون کرنے کے قابل نہیں رہے گا: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطح کے کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا منتظر ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نتائج 25 اپریل تک مرتب کر لیے جائیں گے، ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا انشا اللہ۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی کی قیمتوں میں یک لخت اضافے کی ابتدائی تحقیقات وعدے کے مطابق فوراً بلا کم و کاست جاری کردی گئی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تاریخ میں اس کی نظیر نایاب ہے، ذاتی مفادات کی آبیاری اور سمجھوتوں کی رسم نے ماضی کی سیاسی قیادت کو اس اخلاقی جرات سے محروم رکھا جس کی بنیاد پر وہ ایسی رپورٹس کے اجرا کی ہمت کر پاتیںمیں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطحی کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا منتظر ہوں جو 25 اپریل تک مرتب کرلئے جائیں گے۔ ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کرکے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا، انشاءاللہ۔

Courtesy Ary newsurdu

اپنا تبصرہ بھیجیں