خدشات ہیں سرکاری سطح پر تقسیم کئے جانے والا راشن زائد میعاد نہ ہو

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے راشن تقسیم کرنے کی حکمت عملی بناتے ہوئے دو ہفتے لگا دیئے مزید دو ہفتے لسٹیں بنائی جائیں گی، عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں ملے گا، ہمیں خدشات ہیں سرکاری سطح پر تقسیم کئے جانے والا راشن زائد میعاد نہ ہو۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو سرکاری سطح پر راشن خرید کر دینے کے بجائے نقد رقم دی جائے تاکہ جو مستحق ہیں اپنی مرضی کا راشن خرید سکیں۔ انہوں نے مزید کہا وفاقی حکومت کی طرف سے مالی امداد کے حصول کے لئے سلیف رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، 8171میسیج سروس شروع کر دی ہے جس پر مستحق افراد تصدیق کر سکتے ہیں جن افراد کا ڈیٹا نہیں ہے ان کے لئے آن لائن ویب ساٹس پر سیلف رجسٹریشن شروع کر دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام پریشان ہیں دن بہ دن سندھ کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کی چیکنگ کٹس، ماسک ڈاکٹروں اور عوام کو میسر نہیں ہوئے ہیں، اسپتالوں میں ٹیسٹ کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ سندھ میں موجود تمام مریضوں کی تشخیص ہوجائے اور اس وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں