سندھ میں کورونا وائرس کا شکار مزید 12مریض صحت یاب

کراچی : سندھ میں کورونا وائرس کا شکار مزید 12مریض صحت یاب ہوگئے اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد86ہوگئی ہے چار اپریل کو سندھ میں کورونا وائرس کے اکیس مریض صحتیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ سندھ میں سب سےزیادہ کوروناوائرس مثبت کےمریض صحت یاب ہوچکے ہیں کوروناپازیٹو کےشکار 12مریضوں کےدوبارہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کا واحد علاج سماجی میل جول میں کمی اور آئسولیشن ہے صحت یاب ہونے والے افراد نے خود کو آئسولیشن میں رکھا جس کی وجہ سے یہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ سماجی میل جول کم کردیں گھروں پر زیادہ وقت گزاریں تاکہ ہم متحد ہوکر اس عالمی وباء کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پوری قوم اپنے باہمی اتحاد اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وباء کو ختم کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں