ایکسائز پولیس کراچی کی بڑی کامیابی. 13 کلو گرام چرس برآمد

 

 
۔کراچی۔4 اپریل   محکمہایکسائز پولیس کراچی کی ایک ٹیم نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول انسپکٹر محمدزبیر لاکھو کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ تعاقب کرتے ہوئےخیر آباد امن چوک منگھو پیر کے نزدیک سے کار نمبر۔ اے کے ایس – 584 سے 13 کلو گرامچرس برآمد کرلی جبکہ ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔کامیاب کارروائی پرصوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیشکمار چاؤلہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اورڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمے کےافسران اسی لگن کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور عملے کوتعریفی اسناد اور انعامات دئیے جائیں گے۔
 
 
ہینڈ آؤٹ نمبر 334

اپنا تبصرہ بھیجیں