حکومت کو دیوان یوسف کی تجاویز سمجھ میں آگئیں۔ وزیر اعلی نے مخصوص انڈسٹری چلانے کے لیے اپنی ٹیم سے بات کرنے کی حامی بھرلی

حکومت کو دیوان یوسف کی تجاویز سمجھ میں آگئیں۔ وزیر اعلی نے مخصوص انڈسٹری چلانے کے لیے اپنی ٹیم سے بات کرنے کی حامی بھرلی۔
اپنی ٹیم سے مشاورت کریں گے،  ہم دیکھیں گے کہ کون سی صنعتیں کس ایس او پی کے تحت کھول سکتے ہیں ایس آر بی کی ٹیکسز میں بھی دیکھتا ہوں مدد کر سکتے ہیں،  APTMA کی طرف سے کورونا وائرس فنڈ میں 20 ملین روپے  عطیہ کرنے کا اعلان یاد رہے کہ سب سے پہلے پاکستان کے نام پر بزنس مین دیوان محمد یوسف فاروقی نے حکومت کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے صرف ان مقامات پر لاگو کیا جائے جہاں ہجوم یا عوام کی بڑی تعداد میں جمع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن جن فیکٹریوں اور کارخانوں میں لیبر کالونی بنی ہوئی ہے اور وہاں پر محفوظ طریقے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے وہاں کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔جن کارخانوں اور فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے وہاں پر فیکٹریوں اور کارخانوں کو جلانے کی اجازت دینی چاہیے تاکہ بیروزگاری کا مسئلہ سنگین صورت اختیار نہ کرے ۔صوبائی حکومت کو دیوان یوسف اور دیگر صنعتکاروں کی ان تجاویز کے فوائد سمجھ میں آوے ہیں لیکن ابھی وفاقی سطح پر ایسے اقدامات کا اعلان ہونا باقی ہے


اپنا تبصرہ بھیجیں