واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے فائرباو ¿زرز کو آتشزدگی کے مقام پر ہی ٹینکروں کے ذریعے 70ہزار گیلن فراہم کیا

کراچی (    )واٹربورڈ نے گلبرگ کی فیکٹری میں لگنے والی آب بجھانے کیلئے فائربریگیڈکو بروقت مدد فراہم کرکے آتشزدگی پر جلدا ز جلد قابو پانا ممکن بنایا ،تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانہ کے قریب فیکٹری میں ہفتہ کی صبح لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے فائرباو ¿زرز کو آتشزدگی کے مقام پر ہی ٹینکروں کے ذریعے 70ہزار گیلن فراہم کیا ، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی جس کے بعد ہائیڈرنٹ کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرالیا گیا ،واٹربورڈ نے پانی سے بھرے متعد د ٹینکرزدقوعہ پر بلاقیمت پہنچائے اس دوران ہائیڈرنٹس سیل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اورفوکل پرسن فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر پہنچ گئے اور فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی کے جاری آپریشن کی نگرانی کی ،واٹربورڈ کی جانب سے فا ئربریگیڈکو بروقت مدد فراہم کرکے آتشزدگی پر جلدا ز جلد قابو پانا ممکن بنایا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں