تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال، علاج معالجہ اور ان کے گھروں کو راشن پہنچانے کی خصوصی ہدایات

چیف سیکریٹری سندھ
ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال، علاج معالجہ اور ان کے گھروں کو راشن پہنچانے کی خصوصی ہدایات کردی گئی ہیں۔ مشترکہ کاوشوں سے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے کیونکہ یہ ہم سب کی جنگ ہے، اسے ہمیں مل کر لڑنا اور کورونا وائرس کو شکست دینا ہے-مخیر حضرات کا تعاون متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ایک دشوار چیلنج ہے اور انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے سماجی بھلائی کی غیر سرکاری تنظیمیں اہم کردار ادا کررہی ہیں اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے سماجی بھلائی کی غیر سرکاری تنظیمیں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہمستحق افراد کی نشاندہی کے لئے موثر میکنزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں بروقت امداد کی فراہمی ممکن بنائی جاسکےا

اپنا تبصرہ بھیجیں