پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ویڈیو پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ویڈیو پیغام

آج چار اپریل کو ملک بھر سے لاکھوں پی پی پی کے جیالے گڑھی خدابخش جمع ہوتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

لاکھوں افراد ہر سال شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کو چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

آج میں اکیلا دعا مانگنے کے لئے گڑھی خدا بخش آیا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میرے اکیلے گڑھی خدا بخش آکر دعا مانگنے کی وجہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

دنیا بھر کی حکومتیں اپنے عوام کی زندگیوں اور صحت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کررہی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان میں بھی آپ کی زندگی کو بچانے اور صحت کے تحفظ کے لئے مشکل فیصلے لئے جارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں ان پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں کہ جو اس مشکل وقت میں امداد دے کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام غریبوں کی مدد کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت مختلف فلاحی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت کوشش کررہی ہے کہ تمام مستحقین کو راشن پہنچاسکے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت نے کوشش کی ہے کہ غریب عوام کم سے کم مشکلات سے دوچار ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی ادارہ اس بحران میں کسی کو بے روزگار نہیں کرسکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بحران میں ادارے ملازمین کو پوری تنخواہ ادا کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت زکوۃ کی رقم مستحقین میں تقسیم کرچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر عوام تک راشن پہنچارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہم اکیلے یہ کام نہیں کرسکتے، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ امداد کرسکتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم غریب عوام کا خیال رکھ سکیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اس وقت سب سے اہم تقاضا اپنی صحت اور زندگی کا خیال رکھنا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

گھروں میں محدود رہ کر اور ڈاکٹروں کے مشورے کو مان کر آپ خود کی زندگی کو بھی محفوظ بناسکتے ہیں اور دوسروں کی بھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ بھی ضروری ہے کہ فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے پر بھی کم سے کم بوجھ ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ مل کر اس بحران کا مقابلہ کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ وقت ہے کہ ہم آپس کی لڑائی بھول کر ایک ہوجائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جیسے جنگ اور قدرتی آفات میں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں، اس وقت ایسے ہی اتحاد کی ضرورت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

آج ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے، صوبے وفاق کی جانب دیکھ رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

صوبے پرامید ہیں کہ وفاق سب کو برابری کی بنیاد پر ڈیل کرکے ضروریات پوری کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہر صوبے کی وفاق نے مدد کرنا ہوگی، ٹیسٹنگ کٹس پہنچانا ہوں گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاق نے ہر صوبے کے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی لباس پہنچانا ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاق کو ہر صوبے کے بیمار افراد کے لئے وینٹی لیٹرز پہنچانا ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہم سب کو مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا جو ایک دوسرے کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

حکومت کی تجاویز کو مانتے ہوئے گھر پر رہیں اور سماجی فاصلے کو اختیار کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر آپ کسی مستحق کی امداد کرسکتے ہیں تو آپ کو ضرور اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں امید کرتا ہوں کہ ہم آپ سب کی مدد سے اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

courtesy jang urdu

اپنا تبصرہ بھیجیں