بھارت میں ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ نامی جڑواں بچوں کی پیدائش

بھارت میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھ دیے گئے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، جوڑے نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بچے کا نام ’کورونا‘ جبکہ دوسرے کا نام ’کووڈ‘ رکھا۔27 سالہ پریتی نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کا نام ’کووڈ‘ اور بیٹی کا نام ’کورونا‘ رکھا۔ جڑواں بچوں کی پیدائش 26 اور 27 مارچ کی درمیانی شب ہوئی ۔ جوڑے نے میڈیا سے کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بچوں کا نام کورونا اور کووڈ اس لیے رکھا تاکہ انہیں اپنی پوری زندگی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بچوں کی پیدائش کے وقت اٹھائی مشکلات یاد رہیں

Courtesy jang news

اپنا تبصرہ بھیجیں