ٹی وی کی خاتون اینکر میں کورونا کی تشخیص

معروف امریکی نیوز چینل کے نیویارک آفس میں کام کرنے والی خاتون اینکر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں۔
خاتون اینکر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ جمعرات کو ان کو کورونا وائرس کی علامات سردی، جسم میں درد اور بخار محسوس ہوا جس کے ایک دن بعد بیماری کی تشخیص ہوگئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان  کی طبیعت ٹھیک ہے، یہ سب کچھ بہت اچانک ہوا۔ وہ تمام احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کررہی تھیں۔
واضح رہے رواں ہفتے اسی چینل کے ایک مرد اینکر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں