بھارت میں مکمل لاک ڈائون سے انسانیت سوز واقعات نے وزیر اعظم عمران خان کودوراندیش لیڈر ثابت کر دیا’

بھارت میں مکمل لاک ڈائون سے انسانیت سوز واقعات نے وزیر اعظم عمران خان کودوراندیش لیڈر ثابت کر دیا’ جمشید اقبال چیمہ پنجاب حکومت کی جانب سے انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ‘ سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ لاہور(              )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، انصاف ویلفیئر ونگ کے سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کوروکنے کیلئے جزوی لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ، حکومت کی جانب سے مستحق افراد کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی رفتار کو بڑھایا جارہا ہے ، موجودہ حالات میں مخیر حضرات بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیںجو قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے متحرک کارکنوں اور مخیر حضرات سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ بھارت میں مکمل لاک ڈائون کے اعلان بعد سامنے آنے والے انسانیت سوز واقعات نے ثابت کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دور اندیش لیڈر کا ثبوت دیتے ہوئے درست فیصلہ کیا ۔ حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اورمشکلات کا شکار ہونے والے افراد کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن وسائل خرچ کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے اور تمام مراحل شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جارہے ہیں، صوبے میں ایک بھی مستحق امداد سے محروم نہیں رہے گا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اب حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مخیر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے اور حکومت مشکل وقت میں مستحق خاندانوں کی مدد کرنے والوں کی شکر گزارہے ۔                                                                  شعبہ نشرو اشاعت                                     0300-8448973

اپنا تبصرہ بھیجیں