سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے، تراویح سے متعلق صوبوں کو ایڈوائزری جاری کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے ساتھ ریلیف پیکج کے خدوخال پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے اس سلسلے میں انڈسٹری سے متعلق مزدوروں کی آمدورفت کے لیے صوبوں کو ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔کمیٹی نے جمعہ اور تراویح سے متعلق صوبوں کو ایڈوائزی جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا، مقامی انتظامیہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کیا، اس کیساتھ ساتھ تعمیراتی انڈسٹری بھی جمعہ 3 اپریل سے کھول دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں