واٹربورڈ کا عملہ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر لاک ڈاؤن کے باعث حائل تمام مشکلات کے باوجود شہریوں کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کیلئے کوشاں

کراچی : وزیربلدیات سندھ وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ لاک ڈاؤن کے باعث حائل تمام مشکلات کے باوجود شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کررہا ہے ،واٹربورڈ ہائیڈرنٹس سیل ،سیورکلینگ ایکوپمنٹ اینڈ سروسزڈپارٹمنٹ ،شعبہ نکاسی آب ،واٹرڈسٹری بیوشن ، بلک واٹرسپلائی ،ٹیکس اینڈ ریکوری ،کمپلین سینٹر،سمیت دیگر شعبہ جات میں ناگزیر اسٹاف کے ساتھ کام جاری ہے جبکہ شہریوں کو واٹربورڈ کی ایپس کے زریعہ گھر بیٹھے پانی کے ٹینکرز سرکاری نرخ پر باآسانی فراہم کیئے جارہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹربورڈ شہریوں کی خدمت لاک ڈاؤن کے باجود معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے ،

واٹربورڈ کے عملے نے ناظم آباد بلاک ,4,3،سندھی مسلم سوسائٹی ،جمشید روڈ ،گلشن اقبال بلاک 17,6,14,5،بلدیہ یوسی 29،ماڈل زون کھوکھر پار،پی ای سی ایچ بلاک 4،اتحادکالونی یوسی 26،جعفرطیار سوسائٹی یوسی 11،بہادرآباد، لیاقت آباد بلاک 4،سرجانی ٹاؤن ،کیماڑی ،آگرہ تاج کالونی ،اورنگ آباد، اورنگی ، لانڈھی ،بن قاسم ، اور کورنگی یوسی 27سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ،دھنسنے والی لائنیں تبدیل اور گٹروں کی مرمت کی جبکہ خدادادکالونی یوسی 11،کورنگی، کشمیر کالونی ،جمشید ٹاوٰٗن،سفاری پارک گلستان جوہر ،صدر ،لانڈھی ،قیوم آباد، شیرشاہ ، ماڑی پور ،گلشن اقبال ،سائٹ ٹاؤن ،اورنگی ، ناظم آباد، اسکیم 33,سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی بوسیدہ لائنوں کی صفائی وتبدیلی، پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش سمیت لائن لیکیجز کے خاتمہ کا کام کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں