بزنس کمیونٹی نے کرونا وائرس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ حکومت سے امدادی اقدامات کی اپیل

یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے حکومت سے بندرگاہوں پر موجود کارگو پر ڈیمرج چارجز میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے حکومت سے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے سبب مشکل ترین صورتحال میں امپورٹرز اور ایکسپورٹرز مسائل کے انبار تلے دب چکے ہیں، کاروباری افراد کا سرمایہ منجمد ہوچکا ہے جبکہ درآمدات اور برآمدات بھی دورہے پر کھڑی ہیں، ان حالات میں بزنس کمیونٹی کی اپیل کی ہے کہ حکومت تمام ٹرمینلز پر ڈیمرج اورکنٹینرز ڈیٹینشن چارجز کو معاف کرنے کا اعلان کرے اور اس سلسلے میں وزارت میری ٹائم افیئرز کو ہدایت جاری کی جائیں کہ 17ارچ سے 20اپریل 2020 تک بلکہ اس سے بھی زائد دورانیہ تک ڈیمرج اورکنٹینرز ڈیٹینشن چارجز معاف کئے جائیں ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ وزارت میری ٹائم افیئرزکو بھی تمام شپنگ لائنز کو یہ ہدایت کی جانی چاہئے کہ وہ 17 مارچ سے 20 اپریل 2020 کے دوران تمام ڈیمرج اورکنٹینرز ڈیٹینشن چارجز کو معاف کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں