آوارہ کتوں کی نس بندی کے لئے 26 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری

سندھ حکومت نے آوارہ کتوں کی نس بندی کے لئے 26 کروڑ40لاکھ روپے کی منظوری دے دی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ روشن علی شیخ کے مطابق آوارہ کتوں کے مسئلے کے حوالے سے رحم دلانہ منصوبہ اور سائنٹفک بنیادوں پر معاملے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مختلف علاقوں میں موجود آوارہ کتوں کو مارے بنالوگوں کے لئے بے ضرر بنا دیا جائے گا پہلے مرحلے میں آوارہ پھرنے والے کتوں کو پکڑ کر ان کی نس بندی کی جائے گی بعد ازاں اسٹریلائزیشن کے عمل سے گزار کر کتوں کو ان کی متعلقہ جگہوں پر دوبارہ چھوڑ دیا جائے گا۔ دنیا کے مختلف ملکوں نے آوارہ کتوں کی آبادی پر قابو پانے کے لیے یہی طریقہ کار اختیار کیا ہے جسے اب سندھ حکومت اختیار کرنے جا رہی ہے ۔آہستہ آہستہ آوارہ کتوں کی آبادی کم ہوتی جائے گی اور ان سے لاحق خطرات خود بخود کم ہو جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں