کورونا کے علاج کیلئے کلوکوئینن ایزی تھرومائیسین کے مرکب سے علاج کر رہے ہیں لیکن سو فیصد نتائج نہیں آرہے ہیں : پروفیسرمحمد سعید قریشی

ڈاؤ میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کے علاج کے لیے کلوکوئینن ایزی تھرومائیسین کے مرکب سے علاج ہورہاہے اس کے مثبت نتائج آرہے ہیں لیکن سوفیصد نتائج نہیں آرہے ہیں پروفیسرمحمد سعید قریشی
ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے ڈاؤ اسپتال میں عام مریضوں کےلیےمفت ٹیلی میڈیسن کلینک کا بھی آغاز کیا جارہاہے ۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفترمیں آن لائن اور ٹیلیفون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال ڈاؤ لیب اوجھا کیمپس میں تین سو کورونا ٹیسٹ روزانہ کی بنیا د پر کرنے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک ہمارے یہاں ہونے والے سیکڑوں ٹیسٹ کے بعد وہ کہہ سکتے ہیں مثبت آنے کی اوسط نوفیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اسکریننگ کا عمل تیز کیا جارہاہے یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ڈاؤ میں چودہ آئسو لیشن بیڈ ہیں جبکہ اس وقت ہمارے یہاں کورونا کے دس مریض زیر علا ج ہیں جن میں چار وینٹی لیٹر پر ہے۔

جہاں تک کورونا سے متاثر مریضوں کا صحت یابی کا تعلق ہے جو آیا صحت یاب ہی ہوکر گیا ہے اب تک ہمارے یہاں کورونا سے صرف دواموات ہوئی ہیں ان میں سے ایک کو بڑی عمر کے ساتھ ہارٹ ،بلڈپریشر شوگر وغیرہ کے مسائل بھی تھے دوسرے کے ساتھ ایسا مسائل نہیں تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کے علاج کے لیے کلوکوئینن ایزی تھرومائیسین کے مرکب سے علاج ہورہاہے اس کے مثبت نتائج آرہے ہیں لیکن سوفیصد نتائج نہیں آرہے ہیں پروفیسرمحمد سعید قریشی نے کہاکہ کورونا ایمرجنسی کے باعث ہماری اوپی ڈیز بند ہوگئی ہیں جس سے عام امراض کے مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے اس کےلیے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ایک مفت آن لائن کلینک شروع کیا جارہاہے جس میں ہمارے ماہر ڈاکٹرز صبح نوبجے سے دوبجے تک ہفتے میں چھ دن فرائض انجام دیں گے مفت ٹیلی میڈیسن کلینک چھ گھنٹے پیر تا ہفتہ خدمات انجام دیں گے گائنی،میڈیسن،سرجری اور سائیکاٹری کے مریض ماہرین سے مفت مشورے لے سکیں گے اور دوا بھی تجویز کی جاسکیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ کلینک سے فون نمبر پررابطہ کرکے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں