کرونا وائرس سندھ میں راشن کی تقسیم پر کوئی سیاست نہیں ہو رہی، میئر سکھر ارسلان شیخ سیاسی اختلافات بھلا کر مخالفین کے ساتھ ملکر راشن کی تقسیم کر رہے ہیں

ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی تھی کہ راشن کی تقسیم کے موقع پر بھی سیاست کی جارہی ہے اندرون سندھ پیپلزپارٹی کے ہارے ہوئے رہنما راشن تقسیم کر رہے ہیں جبکہ منتخب نمائندوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ لیکن سکھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میر سکھر ارسلان شیخ نے کرونا وائرس کی پیدا شدہ صورتحال میں راشن کی تقسیم کے موقع پر سیاسی اختلافات بھلا کر سیاسی مخالفین کو ساتھ ملا کر راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے اور ایم کیو ایم کے یونین کونسلر رہنماؤں کو راشن کی تقسیم کے لیے رکوع کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ یہ وقت آپس میں سیاسی اختلافات کا نہیں بلکہ عوام کی مدد اور بھلائی کے لئے سیاسی مخالفین کو ساتھ ملا کر کھلے دل سے کام کرنے کا ہے سیاسی کارکنوں اور سکھر کے عوام نے میئر سکھر ارسلان شیخ کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کی تعریف کی ہے اور ان کے اقدامات کو دیگر سیاسی رہنماؤں کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں