کمشنر کراچی کا حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے نوٹیفیکیشن جاری

بیکریوں کو صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے کمشنر کراچی کا اعلامیہ
مٹھائی کی دکانیں بدستور مکمل طور پر بند رہیں گی کمشنر کراچی
پولیس سے مدد کے لئے ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی سے رابطہ میں رہیں کمشنر کراچی کی ہدایت
کراچی : کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے احکامات کی روشنی میں نو ٹی فیکیشن جاری کیا ہے انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یقینی بنائین کہ کورونا پھیلنے سے بچاو کے حکومت کے اقدامات کامیاب ہوںاور حکومت کی جانب سے محفوظ سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے مقاصد حا صل ہوں ۔ کمشنر کے انتظامی آرڈر میں کہا گیا ہے تمام سپر مارکیٹس اوراسٹورز خریداروں کے درمیان محفوظ فاصلہ کو یقینی بنائں گے ۔ ریسٹورنٹس اورفاسٹ فوڈ شاپس بند رہیں گے نہ ہی گھر لے جانے یا ٹیک اوے کی اجاز ت ہے دواوں اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کی فراہمی کے لئے آن لائن سروس فراہم کر نے والے جن ادارورں اجازت ہے انھیں کورئیر سروس کے ذریعے دوائین اور ضروری کھانے پینے کی اشیا گھروں پر ڈیلوری کی اجازت ہو گی۔صنعتی علاقوں میں صرف دوائیں اور کھانے پینے کی ضروی اشیا بنانے والی فیکڑیوں کو کام کر نے کی اجازت ہے ۔۔ جن افراد کو کورونا علامات کا شبہ ہو وہ کمشنرکراچی آفس میں متعین محکمہ صحت کے ڈاکڑز مندرجہ ذیل نمبروں پر فوری اطلاع دیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے۔کمشنر کراچی کنٹرول رو م کے نمبر درج ذیل ہیں۔
99204439
99204451
99206565،
99204452۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا ہے واٹس اپ نمبر-0111712 0316 پر صرف میسیج کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔جبکہ وفاقی حکومت کا ہیلپ لائن نمبر1166 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں