عوام کورونا وائرس کا راستہ روکنے میں حکومت کی مدد کریں

   حکومت اورملک کے مخیرطبقات بھوک کا راستہ روکیں گے.عوام کورونا وائرس کا راستہ روکنے میں حکومت کی مدد کریں اور کورونا کا راستہ روکیں. پاکستانی بنگالی برادری سمیت ہر پاکستانی کے گھر کا چولھا جلتا رکھنا قوم کا دینی فریضہ ہے. مخیر حضرات گھروں سے نکلیں کوورونا کو شکست دینے کے لئے ضرورت مند ہموطنوں کی مدد کریں.     بچو عبد القادر دیوان  چیئرمین  پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے پاکستان کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے پاکستانی بنگالی برادری سمیت تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور صھت کے عالمی اداروں کی ہدایات پر دینی جذبے کے ساتھ عمل کریں. چند دنوں کی سختی ہماری نسلوں کے تحفظ کی ضمانت بن سکتی ہے. عوام گھروں میں رہ کر ہی اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں. کورونا سے بچاو کے لئے حفاظتی  اقدامات پر عمل کر کے ہم ایک ذات یا ایک خاندان کی بجائے بائیس کروڑ پاکستانیوں کو اس موذی وائرس سے بچانے میں کامیاب ہوسکیں گے. چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے پاک مسلم الائنس(دیوان) کی طرف سے کراچی کے چھ اضلاع کے غریب اور ضرور مند افراد کے لئے راشن کے ٹرک. روانہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی حفاظتی پابندیوں کو کامیاب بنا کر پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ محبت کا ثبوت دیں. پاک مسلم الائنس(دیوان) ضلع غربی کے رہنماؤں زین العابدین، محمد ذاکر حسین،عثمان قاضی کے ہمراہ کورونا کے خلاف جنگ میں لڑنے والے  یوتھ ونگ کے کارکنوں و رہنماؤں محمد کمال، بلال احمد، محمد اقبال، بلال شکور و دیگر کو امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ قوم کو اس وقت آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو گھروں میں بیٹھے اپنے ہم وطنوں تک کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کی اہم ترین ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں.پاکستانی بنگالی برادری سمیت ہر پاکستانی کے گھر کا چولھا جلتا رکھنا قوم کا دینی فریضہ ہے. مخیر حضرات گھروں سے نکلیں کوورونا کو شکست دینے کے لئے ضرورت مند ہموطنوں کی مدد کریں. بچو عبد القادر دیوان نے عوام سے اپیل کی کہ عوام کورونا وائرس کا راستہ روکنے میں حکومت کی مدد کریں اور کورونا کا راستہ روکیں حکومت اورملک کے مخیرطبقات بھوک کا راستہ روکیں گے. پاک مسلم ا لائنس(دیوان) کی طرف سے کورونا وائرس کا راستہ روکنے  کے لے گھروں میں مورچہ بند ضرورت مندوں پاکستانیوں تک راشن، ماسک  سمیت ضروریا ت کی دیگر اشیا پہنچانے کا سلسلہ کورونا وائرس کو مکمل شکست دینے تک جاری رہے گا.                                                                                           منجانب:             شیخ محمد حسین مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان          رابطہ:  021-34688228

اپنا تبصرہ بھیجیں