اسٹرابیری صحت میں بہتری لائے

دل کی شکل سے مشابہ گلاب کے خاندان سے تعلق رکھنے والی اسڑابیری شگفتہ سرخ رنگت اور سر پر سبز پتوں کا تاج لئے ایک ہردلعزیز پھل ہے، جسے صحت کی ضمانت بھی کہا جاتا ہے۔600سے زائد اقسام کی اسٹرابیریز پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئسکریم، ملک شیک اور دیگر مشروبات، میٹھے پکوان اور سلاد کی جان ہیں۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسان کی قوت مدافعت کو بڑھانےاور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے فوائد کے بارے میں آپ بھی اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔اسٹرابیری عارضہ قلب کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید پھل ہے۔ ایسے لوگ جو دل کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں،انھیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری استعمال کریں۔ یہ ایک ایسا پھل ہے، جس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ اسٹرابیری میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں، جو عارضہ قلب اور کینسر جیسے کئی مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیم اور منرلز جسم کا مدافعتی نظام بہتر بناتے ہیں

Courtesy Jang News

اپنا تبصرہ بھیجیں