فیڈرل بی ایریا بلاک 20 پیر بازار گراؤنڈ نزد نورانی مسجد سے فی الفور کچرا صاف کرایا جائے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی کے پیر بازار گراؤنڈ میں کچرا کنڈی بنانے پر علاقہ مکینوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گراؤنڈ کی فی الفور صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پیر بازار گراؤنڈ نزد نورانی مسجد بلاک 20 میں کئی روز سے پورے علاقے کا کچرا جمع کیا جارہا ہے جس سے گراؤنڈ کے اطراف میں موجود گھر بدبو اور گندگی سے متاثر ہورہے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں کچرے کی موجودگی سے جراثیم پھیلنے کا خدشہ ہے۔گراؤنڈ کے ساتھ سمن آباد پولیس اسٹیشن اور نور اسپتال بھی موجود ہیں جو براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور مئیر کراچی فی الفور کچرے کا نوٹس لیں اور گراونڈ کی صفائی کے احکامات جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں