سندھ حکومت کےکورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں دنیا بھر سےعطیات موصول ہونا شروع

کراچی : سندھ حکومت کےکورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں دنیا بھر سےعطیات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، یکم اپریل تک ایمرجنسی فنڈ میں تین ارب روپے سے زائد جمع ہوگئے، اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایمرجنسی فنڈ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے دو ارب چوراسی کروڑ ، ترانوے لاکھ پندرہ ہزار چار سو چھیاسی روپے سے جمع کرائے گئے ہیں جو ملازمین اور افسران کی تنخواہ سے منہا کئیے گئے ہیں فنڈ میں ارکان اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی تنخواہیں بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ جبکہ نجی ڈونرز کی جانب سے چار کروڑ تیرا لاکھ، پچیس ہزار چھ سو اکہتر روپے فنڈ میں دئیے گئے جو بہت حوصلہ افزاء بات ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ سےتعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے دس لاکھ روپے کےعطیات جمع کرائے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نےبھی عطیات سندھ حکومت کےکورونا ایمرجنسی فنڈ میں دئیے ہیں واضح رہے کہ پیپلزپارٹی،ایم کیوایم،پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کےارکان اسمبلی نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں عطیہ کی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت یومیہ بنیادوں پر جمع ہونے والے عطیات اور اخراجات سے قوم کو آگاہ کریگی۔ انہوں نے اپیل کی کہ مخیر حضرات کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں یہ پیسہ قوم کی امانت ہے جسے خرچ کرنے کے لئے نامور افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں