اپوزیشن قوم کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے: عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ یہ وقت قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اہم قومی مسئلے پر سیاست کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، کورونا جیسے اہم ترین مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کا رویہ قابلِ مذمت ہےوزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما سیاست چمکانے کے لیے خالی بیان بازی کر رہے ہیں، لیکن عملی طور پر یہ لوگ کچھ نہیں کر رہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Courtesy Jang

اپنا تبصرہ بھیجیں