پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم

کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیامحکمہ بلدیات اور محکمہ صحت نے مشترکہ طور پر سینٹر قائم کیا ہے۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نےڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پرسیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور ڈی سی ساوتھ ارشاد علی بھی موجودتھےوزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاگاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائیگا شہری ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے لئے ڈی سی ساوتھ آفس کی ہیلپ لائن پر فون کریں ہیلپ لائن ٹیسٹ کے لئے وقت اور کوڈ فراہم کریگی ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے تین اسٹیپ ہونگےڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور لوگ دونوں کی حفاظت ہوگی ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر میں خصوصی ایکسرے مشین بھی لگائی گئی ہےڈرائیو تھرو سینٹر میں وزیر بلدیات نے اپناٹیسٹ کروایا جومنفی آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں