ذاتی زندگی -سوشل میڈیا سے دور -اداکارہ آمنہ الیاس

اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ انہیں حقیقت کے قریب کردار کرنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے کردار اور پراجیکٹ کا حصہ بنیں جو حقیقت پر مبنی ہوں داکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں اور انہیں اپنی زندگی کی سرگرمیوں بارے سوشل میڈیا پر آگاہی دینا اچھا نہیں لگتا ہے۔ آمنہ الیاس فلم ’’مستانی‘‘ میں اداکارہ عفان وحید کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں