وزیرخارجہ شاہ محمود کاسعودی ہم منصب سےرابطہ ، کورونا کاپھیلاؤ روکنے پرتبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی برادری کو کورونا وائرس سےدرپیش چیلنجزکے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے باعث سعودی شہریوں کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اس وائرس پر قابو پانے کے لئے سعودی حکومت کے بروقت اقدامات کو سراہا۔ وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب کو کورونا وائرس پر پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
سعودی وزیرخارجہ سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کوری اسٹرکچر کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لاسکیں ۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور کورونا وائرس چیلنج سے نمٹنے کے لئےباہمی مشاورتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا

courtesy gnn urdu

اپنا تبصرہ بھیجیں