سول اسپتال کراچی میں پہلی روبوٹ سرجری کانفرنس شروع

کراچی . ڈاﺅ یونیورسٹی اور سول اسپتال کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی Esophagogastric کانفرنس شروع ہوگئی، وائس چانسلر ڈاﺅ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی، ڈاکٹر ساجدہ قریشی، ڈاکٹر شہریار غضنفر اور ڈاکٹر محمد زبیر کی کاوشوں سے منعقدہ کانفرنس 17 مارچ تک سول اسپتال میں جاری رہے گی، کانفرنس میں برطانیہ سے ڈاکٹر عامر ، ڈاکٹر یوسف، ڈاکٹر خورشید اختر، ڈاکٹر آصف چوہدری اور سنگاپور سے ڈاکٹر یوسف افتخار شریک ہیں۔سول اسپتال کراچی کے سرجیکل یونٹ 5 کو Upper G1 + Bariatic سرجری کےلئے مختص کر دیا گیا، کانفرنس میں کیمرے اور ربوٹ سرجری کے ذریعے کئی مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے جبکہ غیر ملکی ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے کئی مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے جبکہ پاکستان میں ربوٹ سرجری کی سہولت صرف سول اسپتال کراچی میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں