کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کیلئے اللہ تعالیٰ کے آگے سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے : سردار عبد الرحیم

کراچی : مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو اپیل کی ہے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لیے اللہ تعالیٰ کے آگے سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور اس وائرس میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائوں کا اھتمام کیا جائے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس آفت سے چھٹکارا دے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث روزانی اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں اور غریبوں میں راشن کی تقسیم منصفانہ کیا جائے،اور سندھ حکومت اس سلسلے میں فول پروف انتظامات کرے ورنہ حالات حکومت کے کنٹرول سے نکل جائیںگے اور لوگ سڑکوں پر آجائیں گے اور یہ وبا مزید پہل جائے گی،جس کو کنٹرول کرنا ناممکن ہو جائے گا لحاظہ متاثر لوگوں میں راشن کی منصفانہ تقسیم کے لیے پاک فوج سے مدد لی جائے کیونکہ پاکستانی افواج نے ہر مشکل وقت میں عوام کی مدد کی ہے،انہوں نے کہا اس وبا سے مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں ،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو میں سلام پیش کرتا ہوں جو اس وبا سے مسلسل محنت اور لگن سے پہلی صف میں لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا ہر کارکن پیر صاحب پاگارہ اور پیر سید صدرالدین شاھ راشدی کے حکم اور ہدایت پر والنٹئیر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور دیتے رہیں گے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں