دودھ کی دکانیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر حاجی اختر گجر نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ دودھ کی دکانیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ شام 5بجے دودھ کی دکانیں بند کرنے سے ایک وقت کا دودھ ضائع ہوجائے گا۔جس سے ڈیری فارمرز مالی مشکلات کا شکار ہوجائیں گے اور شہر میں دودھ کا بحران شدت اختیار کر جائے گا ہماری اپیل ہے دودھ کی دوکانوں کے اوقات صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہی رکھے جائیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں