یورپی یونین کے 4رکنی وفد کی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری اور اراکین سندھ اسمبلی سے اسمبلی سیکریٹیریٹ میں ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یورپی یونین کے 4رکنی وفد نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری اور اراکین سندھ اسمبلی سے اسمبلی سیکریٹیریٹ میں ملاقات کی ملاقات میں قائدحزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت ارکان اسمبلی نند کمار، مفتی محمد قاسم فخری اور محمدرشیدبھی شریک تھے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے نمائندوں ملکو وین گول،الیسا ٹسیلی،کرسٹوفرشیلڈ اور دیگرنے اراکین سندھ اسمبلی کو یورپی یونین کے تحت چلنے والے پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اس بار بڑی تعداد میں نئے اراکین شامل ہوئے ہیں جن کی پارلیمانی تربیت اوراصلاح انتہائی ضروری ہے۔ یورپی یونین فنڈڈ غیرسرکاری تنظیم نے گذشتہ کئی سالوں میں قابل ستائش کام انجام دیے ہیں جن میں اراکین کی تربیتی نشستیں،دورے اور دیگر اسمبلیوں کے اراکین سے ملاقاتیں شامل ہیں تمام اراکین اسمبلی کی تربیتی،اصلاحی اور معلوماتی نشستیں ناگزیر ہیں،تمام اراکین اسمبلی کو معاشرے کی بہتری کے کئے متحرک رہ کر نمایا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ملاقات میں مہمانوں کو سندھ کے تحفے اورروایت اجرک اورٹوپی کا تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں