
بڑی میٹنگ ہو گئی!!! چیف کا نوٹیفکیشن ابھی تک غائب ہے۔ تہلکہ خیز قتل کیس | امداد سومرو
بڑی میٹنگ ہو گئی!!! چیف کا نوٹیفکیشن ابھی تک غائب ہے۔ تہلکہ خیز قتل کیس | امداد سومرو
Big Meeting Done!!! Chief’s Notification Still Missing | Shocking Triple Murder Case | Imdad Soomro
====================
عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان جیل سے باہر آئیں اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دیگر دو بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کریں گی۔
اس سے قبل علیمہ خان نے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے۔
شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم
گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے
===================
نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں سلنڈر دھماکہ
دھماکے سے یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے
نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں سلنڈر دھماکہ
اسلام آباد – نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر دھوئیں کے بادل بلند ہو گئے، دھماکہ نمل یونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ اقبال بلاک یا آئی آر ڈیپارٹمنٹ میں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



























