گرفتاریاں شروع ہونے کو ہیں، آصف زرداری اور دیگر کیخلاف نیب کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل پی پی قیادت کیخلاف جعلی اکاونٹس کیس پاکستان کی سیاسی تاریخ کا “مدر آف آل کیسز” ثابت ہوگا، نیب کی جانب سے 30 یا اس سے زائد کیسز دائر کیے جانے کا امکان

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6فروری2019ء) گرفتاریاں شروع ہونے کو ہیں،آصف زرداری اور دیگر کیخلاف نیب کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل، پی پی قیادت کیخلاف جعلی اکاونٹس کیس پاکستان کی سیاسی تاریخ کا “مدر آف آل کیسز” ثابت ہوگا، نیب کی جانب سے 30 یا اس سے زائد کیسز دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت جعلی اکاونٹس کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب نے اس معاملے پر زیادہ شور مچانے کی بجائے خاموشی سے بھرپور تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب اطلاعات ہیں کہ جعلی اکاونٹس کیس میں پیشیاں، تحقیقات، گرفتاریاں شروع ہونے کو ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، اور اب یہ تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں