تھائی لینڈ میں ویٹ لفٹنگ کرتے بندر کی ویڈیو وائرل

فٹ رہنے کیلئے یوں تو ورزش بے حد ضروری ہے لیکن جناب یہاں تو بندر میاں بھی فٹ رہنا جانتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس بندر کو ہی دیکھ لیں جو ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے
تھائی لینڈ کے پارک میں موجود بندر نہ صرف ویٹ لفٹنگ کرتا ہے بلکہ پش اپ کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے کرتب بھی دکھاتا ہے جبکہ تیراکی میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

یوں بندر کی ایکسرسائز کرتے ویڈیو پر جہاں لوگ تعریف کر رہے ہیں وہیں جانوروں کا خیال رکھنے والی تنظیموں نے اس ویڈیو پر پارک انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح یہاں دیگر جانوروں کو بھی ٹرین کیا جاتا ہے تاکہ وہ آنے والے سیاحوں کو خوب محظوظ کرسکیں



اپنا تبصرہ بھیجیں