کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہدایتی رائے

محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے ایسے تمام خاندانوں کو جن کے کسی بھی فرد یا بچے کو گھر میں یا کسی اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کم ازکم اس روز جس روز وہ پاکستان لوٹے ہیں سے لے کر 14 دن تک اپنے بچوں کو اسکول نہ بھجیں۔ محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے یہ ہدایات کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو ¿ کو روکنے کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ روزانہ کی بنیاد پر اس سلسلے میں متعلقہ وزارتوں کی اجلاس کی صدارت بھی کر رہے ہیں جن میں کورونا وائرس ممکنہ پھیلاو ¿ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔مندرجہ بالا ہدایات بھی سندھ کے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ ہینڈآوٹ نمبر۔۔۔۔232

اپنا تبصرہ بھیجیں