ضلع غربی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں گے۔ سید قاسم نوید قمر

 کراچی 29 فروری۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع غربی میں پینے کے پانی کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کردی گئی ہے۔ یہ بات آج انہوں نے صوبائی  وزیر زراعت اسماعیل راہو  کے ہمراہ ضلع غربی میں کھلی کچھری میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کچھری میں رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی,ڈی سی اور دیگر محکموں کے افسران کی شرکتکھلی کچہری میں علاقہ مکینوں نے منشیات اور جرائم کا پولیس کی جانب سے خاتمہ نہ کرنے کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو شکایات کیں تھیں۔ سید قاسم نوید قمر نے  پینے کے پانی کی سہولیات نہ ہونے کے خلاف  شکایت کرنے والی خواتین کو یقین دلایا کہ یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے  پولیس افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلع غربی میں شہریوں مسائل  افسران حل نہیں کررہے ہیں تو اس سلسلے میں کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دس سال سے ضلع غربی کے کئ علاقوں کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر اور صوبائی  وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے واٹر بورڈ کے افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ علاقہ مکینوں کو پانی کی نئ لائن بچھاکر دیں اورمسئلہ حل کریں ورنہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں